اڈپی: کرناٹک کے ساحلی ضلع میں اڈپی میں آج صبح کباڑ خانے میں رکھے ہوئے گیس سلنڈرمیں دھماکہ جس کی وجہ سے دو افراد موقع پرہی ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ تین افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔اڈپی کے کاپو کے ملارو سلفی مسجد کے قریب یہ واقع پیش آیاہے۔ کباڑ خانے کے مالک رجب اور دوسرا ایک شخص اس حادثے میں ہلاک ہواہےجبکہ حسنپا اور مزید دو ملازم شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں منگلوروکی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔دھماکے کی شدت اس قدر تیز رہی کہ پورا کباڑخانہ( گجری) آگ میں جھلس گیا،آگ بجھانے کیلئے اڈپی وکاپوسے فائربرگیڈکی گاڑیاں موقع پہنچی۔جانی نقصان کے علاوہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہواہے۔
