شیموگہ: ۔کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈ ایس ایس ایل سی امتحانات 28 مارچ سے 11 اپریل تک ریاست گیر سطح پر منعقد ہونے جارہے ہیں۔ ضلع میں بغیر کسی رکاوٹ کے امتحانات کوبخوبی انجام دینے کیلئے ضروری اقدامات کیے گئےہیں۔ان باتوں کا اظہارڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی نے کیا ہے۔وہ آج ضلع انتظامیہ ہال میں منعقدہ ایس ایس ایل سی سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے نشست میں صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام تعلقہ جات میں کل 94 امتحانی مراکز میں یہ امتحانات منعقدہوں گے اور امتحانات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔مزید کہا کہ ضلع کے 94 امتحانی مراکز میں سے 90 ریگولر طلبہ کیلئے اور 04 مراکز پرائیویٹ امتحانی مراکز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کی بروقت نگرانی اور انعقاد کیلئے 35 سپروازئر، 94 مقامی پولیس افسران اور 94 موبائل انسپکٹر کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ انفیکشن کے پیش نظر، امتحانی مراکز میںسماجی فاصلہ، ماسک، سینیٹائزراور تھرمل اسکیان کے انتظامات کرنے پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کی بھرتی کرنے کی ہدایت دی۔ انفیکشن کی علامات والےطالبات کو علیحدہ امتحان لینے کی ہدایت دی۔ مزید بتایا کہ امتحانی مراکز کے 200 میٹر کے اندر عوام کی نقل و حرکت اور گروہ بندی کو محدود کرنےکیلئے سیکشن نافذ کیا جائیگا۔امتحان دینے والے طلباء، امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور افسران کےعلاوہ کسی بھی لاتعلق افراد کا امتحانی مراکز میں داخل ہونے پر پابندی جاری رہےگی۔ امتحانی مراکز میں کسی بھی بے ضابطگی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امتحان کے دن امتحانی مرکز کے ارد گرد زیراکس ،ٹائپنگ اور فیکس کی دکانیں نہ کھولنے کا مشورہ دیا گیا۔انہوں نےہدایت دی ہے امتحانی ذمہ داریوں پر مامور افسر اور عملہ ہمیشہ باخبر اور ذمہ دار ی سے کام لینا چاہئےاور امتحانی مرکز کے اندر طلباء کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کے ساتھ ساتھ امتحانی ذمہ داریوں کیلئے نامزد اسٹاف کیلئے بھی امتحانی مرکز میں موبائل فون، کتابیں، بیاگ، پرس، الیکٹرانکس، اسمارٹ واچ لانے کو سختی سے منع کیا گیا ہے۔اس موقع پر ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسرایم ایل ویشالی،محکمہ تعلیم عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر این ایم رمیش، خزانچی ایچ ایس ایس سا ویتری، آر سی ایچ ڈاکٹر ناگراج نائک وغیرہ موجودتھے۔
