چکمگلورو: چکمگلورو میںسید مظہر علی شاہ درگاہ بڑے مکان اوقاف کی متصل جگہ پر جو 77 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے اس جگہ کا برسوں سے کارپوریشن کو کندایا بھی ادا کیا جارہا ہے۔ اس جگہ کا تنازعہ کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ اس جگہ پر فرقہ پرست ذہین رکھنے والے کارپوریشن کے صدراور کمشنر نے کسی دوسرے شخص کی عرضی پر جے۔ سی پی لیکر زبردستی سروے کرنے کے بجائے موجودہ ڈھانچے کو گرانے کے ارادے سے داخل ہونے کی کوشش کی جسے جامعہ مسجدچکمگلور کے ذمہ داروں اور سی این اکمل صدر مدثرپاشاہ سکریٹری مسجد جامعہ ونصیراحمد سابق متولی مسجد جامعہ وریاستی صدر آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ فارم ، ضمیر احمدمتولی شاداب ، میونسپل کونسلرجمشید احمد، صدرٹیپو سلطان کمیٹی ، اقبال احمد، جاوید میونسپل کونسلر اورشہر کے مسلمان نوجوانوں نے مل کر انکے ناپاک ارادوں کو ناکام بنادیا۔ سبھی نےایک اتحاد واتفاق کابہترین مظاہرہ کیا۔ جوقابل تعریف ہے۔ مسجد کے ذمہ داروں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں دستاویزات پیش کرکے بات کرنا طے کیا ہے۔ پولیس کا سخت بندوبست تھا۔ پولیس نے کسی قسم کے بڑے جھگڑے فساد کو ہونے نہیں دیا اوراپنی ذمہ داری نبھائی۔
