کرناٹک; حجابی طالبات کو امتحان دینے کی اجازت دینے پر اساتذہ سسپنڈ
گدگ: کرناٹک کے گدگ شہر میں امتحانی مرکز میں حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت دینے پر دو چیف ایگزامنر سمت پانچ اساتذہ کو سسپنڈ کیا گیا ہے ۔ گدگ شہر کے سی یس پاٹل بوائس اینڈ گرلس ہائی اسکول کے امتحانی مرکز میں یس یس یل سی امتحان کے پہلے دن پیر کو حجاب پہن کر کچھ طالبات نے امتحان دیا تھا, حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو امتحان دینے کے الزام میں ان اساتذہ کو سسپنڈ کیا گیا ہے ۔امتحانی مرکز میں خدمات انجام دے رہے یس یو ہوکَلد, یس یم پتتار, یس جی گھوڈکے, یس یس گجماڈی, وی ین کیوڈر سسپنڈ ہونے والے اساتذہ ہیں, اس سلسلے میں ڈی ڈی پی آئی بسوالنگا نے کارروائی کی ہے۔اسی طرح سے دونوں امتحانی مراکز میں چیف ایگزامنر کے طور پر خدمات انجام دے کے بی بھجنتری اور بی یس ہونگوڈ بھی سسپنڈ کئے گئے ہیں ۔

واضح ہوکہ کرناٹک میں حجاب پر پابندی محض پی یو سی ڈی سی کالجوں پر عائد ہے باوجود اسکےدیگر اسکول و کالجوں کے اساتذہ اور طالبات ستم ظریفی کا شکار ہورہے ہیں ۔
