
شیموگہ:۔ صفا بیت المال شیموگہ جوپچھلے دس سالوں سے مختلف شعبوں میں خدمت انجام دیتا آرہا ہے۔ہر سال کی طرح امسال بھی صفا بیت المال کی جانب سےغریب ومستحق افراد کی نشاہدہی کرتے ہوئے 150افراد میں رمضان راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔اسی تعلق سے شہرکے فاروقیہ شادی محل میں صفابیت المال کی جانب سے ایک مختصر جلسہ منعقدکیاگیاتھا جس کاآغازمفتی سالم کی قرات سے کیاگیااورحافظ سہیل نے نعت پیش کی۔مہمان خصوصی کے طو رپرمدرسہ مظہر العلوم کے مہتمم مفتی مجیب اللہ قاسمی ،محمد فضل اللہ،انجم ،سید ارشاد عرف اشو ،مولانا افتخار ،عبدالظاہر،مفتی سالم،حافظ بشیر،فاروق رشادی ،فاروقیہ شادی محل کے مالک زبیراحمدنے شرکت کی۔امسال دو لاکھ پچیس ہزار کی مالیت پر یہ راشن کٹ دیا گیاہے ۔واضح ہوکہ صفا بیت المال کی جانب سے صفا ٹیلرنگ کا اہتمام بھی کیاجاتا ہے جس میں اب تک 500 خواتین نے استفادہ حاصل کیا ہے جس سے وہ خود ساختہ روزگار حاصل کرسکتی ہیں ۔جلسے کا اختتام مفتی مجیب اللہ قاسمی کی دعا پر ہوا ۔
