ساگر: صفاء بیت المال کے تعاون سے 300 غریب خاندانوں کیلئے راشن کٹ تقسیم کئےگئے۔ یہاں کی آزاد مسجد روڈ پر واقعہ امداد العلوم مدرسہ میںراشن کٹ تقسیم کئے گئے ہیں ۔رمضان راشن پیکٹ نامی ایک کٹ میں دیڑھ ہزار روپے والی غذائی اشیاء شامل ہے۔شہر بھر سے لوگوں نے اس کار خیر سے استفادہ حاصل کیا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئےبلدیہ کے سابق نائب صدر مقبول احمد نے کہا کہ صفا ء بیت المال رمضان کے مہینے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تاآرہا ہے۔ ہماری دعاہے کہ اس تنظیم کو اوربھی زیادہ بہترین کام کرنے کی توفیق او مزید قوت بخشے۔تنظیم کے صدر مولانا کلیم اللہ نے کہاکہ گذشتہ 8سالوں سے صفاء بیت المال اپنی سماجی خدمات مسلسل طور پر بخوبی انجام دیتا آرہا ہے اوریہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے ہورہا ہے۔ غریب لوگوں ، مسکینوںاورروزہ داروں کیلئے درکار اشیائے بغیر کسی پریشانی کے فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر مولانا ریاض، مولانا توفیق،بی نورالدین، رحیم ، فیاض، حنیف، ارشاد علی خان، حنیف شیخ، محسن وغیرہ موجودتھے۔
