منڈیا کی مسکان کی پریشانی بڑھی؛القاعدہ کے سربراہ الزاوہری نے کردی تائید

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔حجاب کے معاملے میںفرقہ پرست طاقتوں کےجئے شری رام نعروں کے مقابلے میں اللہ واکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے شرپسند نوجوانوں میں خوف دلانےوالی منڈیاکی طالبہ مسکان کو یوں تو عالمی سطح پرشہرت حاصل ہوئی ہے ،لیکن ان کی یہی شہرت اب ان کیلئے پریشانی کاسبب بنتی جارہی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیموں میں شمارہونے والی القاعدہ کے سربراہ الزاوہری نے منڈیاکی مسکان کی تعریف کی ہے۔الزاوہری کی جانب سے8 منٹ پر مبنی ایک ویڈیو جاری کیاگیاہے جس میں ایمن الزاوہری نے منڈیاکی مسکان کی تعریف کی ہے او رمسکان کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ حجاب کیلئے آوازاٹھانے والی ہند کی بیٹی مسکان کی ہم مکمل تائید کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت میں جاری حجاب کے مسئلے پر آوازاٹھانےکیلئے متحد ہوجائیں،فلسطین،کشمیر اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کی مددکیلئے آگے آئیں۔ایمن الزواہری نے کہاکہ حجاب اہل ایمان والوں کیلئے لازمی ہے اور یہ مقدس لباس ہے،اس سے مسلمان علیحدہ نہیں ہوسکتے۔ایمن الزاوہری کے اس بیان کے بعد مسکان خان پھر ایک مرتبہ شر پسندتنظیموں کا نشانہ بن سکتی ہیں،ان کے علاوہ وہ تنظیمیں بھی نشانے پر آئینگی جن کے تعلق سے کہاجارہاتھاکہ یہ لوگ بیرونی دہشت گرد تنظیموں سے جڑے ہوئے ہیں۔