بھدراوتی :۔بھدراوتی کی وی آئی ایس ایل اور ایم پی ایم کارخانوں کی بقاء کیلئےبھدراوتی کانگریس کے نوجوان رہنما گنیش کی قیادت میں مختلف مراحل پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا اوراسی ضمن میں دہلی میں مرکزی حکومت کی توجہ مرکوز کروانے کے پیش نظر ایک احتجاجی مظاہرہ آج نیشنل یوتھ کانگریس کے صدربی وی شرینواس کی قیادت میں عمل میں لایا گیاہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شرینواس نے بتایا کہ بھدراوتی کی ان دونوںفیکٹریوں کو بچانےکیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں توجہ نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دفعہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ کارخانے کی بحالی کی جائیگی لیکن سوائے باتوں کے اورکسی طرح کی کوشش نہیں ہورہی ہےکہتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ شکایت کی گئی کہ فیکٹریوں پر ہمیشہ کیلئےتالالگانے کی ہی کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور سڑکوں پرآرہے ہیں۔ضلع کی معاشی ترقی میں ان فیکٹریوں کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ سر ایم وشویشوریااور میسور کےمہاراجا کی دور اندیشی سےان کارخانوں کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ لیکن اب انہیں بند کرنےپر آمدہ ہونا درست نہیںہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو فوری اس جانب ضروری قدم اٹھانے پر زور دیا ۔
