اسپتال سے لاپتہ ہونے والانومولود بچہ ماں کی گود پہنچا ؛بچہ چوری میں ملوث گلزاربانوگرفتار

اسٹیٹ نیوز
               ملزم گلزا بانو
داونگیرے :۔ شہر کے چامراج پیٹ میں واقع سرکاری زچہ اسپتال سے پچھلے ماہ ’16’ تاریخ کی شام ‘6’ بجے ہرپنہلی کے محمد ذبیع اُللہ ،اُمہ سلمہ نامی جوڑے کو ایک لڑکا پیدا ہوا اور کچھ ہی دیر میں رشتہ دار کے انداز میں ایک نامعلوم عورت بچہ کو لے کر غائب ہوگئی تلاشی کے بعد بچہ کا جب پتہ نا چلا تو شہرکی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے اسپتال انتظامیہ ،پولس ،اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو واپس لیا گیا مگر متعین وقت تک پولس کی جانب سے مناسب تلاشی نا ہونے پر رات و دن کا مسلسل احتجاج کیا گیا  ضلع انتظامیہ پولس اور اسپتال انتظامیہ پر دباؤ جب بڑھنے لگا تو ضلع سپر ڈینٹ آف پولس سی بی رشیانت کے نمائندہ ڈی وائی یس پی بسورج نائک احتجاجیوں سے پھر ملاقات کرتے ہوئے دس دن کے اندر بچہ تلاش کر ماں کی گود مینں پہنچانے کا وقت مانگا جس پر احتجاجیوں نے موقع دیتے ہوئے ایکم اپریل کو احتجا ج ختم کیا اور پولس اس معاملہ کو لے کر پوری طرح چوکس ہوگئی ،جس پر اور نومولود کے والد ’28’ سالہ اسمعیل ذبیع اُللہ بن کلی باوی جمال صاحب گُنڈِنا کیرے وارڈ نمبر ‘9’ کی شکایت پر داونگیرے مہیلا پولس اسٹیشن معاملہ کی تحقیقات میں چستی لائی گئی اور خاطی کو اپنی خیر نظر نا آئی ’05’اپریل کی شام بجے داونگیرے بڑاونے پولس اسٹیشن کی حدود میں تقریبا ’20’ دن کا بچہ کا پتہ چلا جس پر مہیلا پولس اسٹیشن میں شک کی بنیاد پر ایک عورت کو بلایا گیا ،تحقیق سے پتہ چلا کہ مشکوک عورت گلزار بانو  زوجہ ’44’سالہ جیلانی آزاد نگر فرسٹ میں ’15’ کراس داونگیرے کی تین اولاد ایک کا نام فرحانہ خانم جسے بنگلورو کے توصیف نامی لڑکے سے شادی ہوئی کئی سال کے باوجود بچے نا ہونے پر  گلزار بانو شہر کے چامراج پیٹ میں واقع سرکاری زچہ اسپتال پہنچی اور اسپتال میں دو گھنٹے پہلے جنم ہوئے بچہ کو لے کر فرار ہوگئی اور بنگلورو میں اپنی بیٹی فرحانہ خانم اور داماد توصیف کے حوالے کیا ،پھر اسکے بعد شہر کے آزاد نگر پولس اسٹیشن سے پولس گھر گھر تلاشی لینے لگی تو گلزار با نو نے اپنی بیٹی کو فون پر کہا کہ بچہ کو لاکر واپس داونگیرے چھوڑ جائے تو فرحانہ خانم نے بنگلورو سے داونگیرے لاکر بچہ کو چھوڑ گئی ’20’ دن کا بچہ جس کو چگٹیری اسپتال میں والدین کے حوالے کیا گیا اور گلزار بانو کو حراست میں لیکر اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ،اس معاملہ میں ضلع پولس سپرڈینٹ سی بی رشیانت آئی پی یس ،اڈیشنل پولس سپرڈینٹ رام گونڈ ا بی بسرگی ،کی نگرانی میں نرسمہاء تامراج ڈی وائی یس پی ، اور شلپا وائی یس ،پی یس ائی ، کے علاوہ مہیلا پولس اسٹیشن عملہ میں رسول صاب ،گووندپا ،منے گوڈا ،گرِیش گوڈا،راگھاویندرا ،شانتا راجو ،اُمیش بسنال ،کی ٹیم نے کارورائی کرتے ہوئے بچے کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی جس پر ضلع پولس سپرڈینٹ نے اُنہیں مبارکباد دی۔