کانگریس کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: سی ایم بومائی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کانگریس کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ چیف منسٹر بسواراج بومائی نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ اور ریکارڈ کانگریس کو جاتا ہے۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے احتجاج میں اعتبار کا فقدان ہے۔ پی ایف آئی کے طلباء کے احتجاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے منڈیا کی طالبہ مسکان کو القاعدہ کے سربراہ کی طرف سے دی گئی حمایت کے بارے میں اننت کمار ہیگڈے کے خط کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا، "مجھے اننت کمار ہیگڈے کے لکھے گئے خط کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ میں ان سے بات کروں گا اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیگی اور اس کی بنیاد پر مناسب کارروائی کرونگا۔”انہوں نے سملاتھا امبریش کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کی اور کہاکہ وہ مجھے اپنی بھانجی کی شادی میں مدعو کرنےکیلئے آئی تھیں، ہم نے کچھ ترقیاتی کاموں پر بھی بات کی۔