داونگیرے(الطاف رضوی) شہر کے جئے دیو سرکل میں 12اپریل یعنی آج بروز منگل کی صبح 30.11بجے مرکزی و ریاستی حکومت کی ناکامی اور بڑھتی انارکی و آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہر کیاجائے گا اس بات اطلاع داونگیرے جنوب حلقہ اسمبلی جنتادل یس صدر یو یم منصور علی نے اخباری بیان کے ذریعہ دی اور مزید اپیل کی ہے کہ پارٹی کے سبھی لیڈران و کارکن اس احتجاج میں حصہ لیں واضع ہو کہ اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت سابق رکن اسمبلی ہری ہر ہیچ یس شیوشنکر اور ضلع جنتادل یس صدر بی چداننداپا کی صدارت میں ہوگا ضلع میں تمام اسمبلی حلقوں کے صدر پارٹی کے سبھی شعبہ جات کے صدر و دیگر عہدے داران کے تمام پارٹی کارکنوں سے شرکت کی اپیل کی۔
