ای ڈی نے داؤدابراہیم کے بھائی کے ساتھی کا تھانے میں واقع فلیٹ ضبط کیا

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے منگل کو کہا کہ اس نے مہاراشٹر کے تھانے میں مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے ایک ساتھی کے نام پردرج 55 لاکھ روپے کے ایک فلیٹ کومنی لانڈرنگ کی تحقیقات ضبط کرلیاہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ممتاز اعجاز شیخ کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی قرق کا عارضی حکم جاری کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ یہ فلیٹ اقبال کاسکر اور دیگر نے تھانے کے ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر سریش دیوی چند مہتا سے بھتہ خوری میں حاصل کیا تھا۔مہتا اپنے ساتھی کے ساتھ درشن انٹرپرائزز کمپنی کے ذریعے اپنا مینوفیکچرنگ کاروبار چلاتے ہیں۔ ملزمان اقبال کاسکر، ممتاز شیخ اور اسرار علی جمیل سید نے گینگسٹر داؤد ابراہیم کاسکر سے قریبی تعلق ہونے کی وجہ سے وصولی کے ذریعے ممتاز اعجاز شیخ کے نام پر تھانے میں فلیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ای ڈی نے کہا کہ فلیٹ کے علاوہ بلڈر سے وصولی کے طور پر موصول ہونے والے 10 لاکھ روپے کے چار چیک بھی ملزمین نے کیش کئے تھے، جن کا انہوں نے بلڈر سے مطالبہ کیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایاکہ یہ اکاؤنٹس صرف 10 لاکھ روپے کی نقد رقم نکالنے کے لیے چلائے گئے تھے اور ان میں کوئی دوسرا لین دین نہیں کیا گیا تھا۔ یہ اکاؤنٹس وصولی کی رقم کے آخری صارف/حقیقی صارف کو چھپانے کے لیے آپریٹ کئے گئے تھے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اس مدت کے دوران مہتا سے بھتہ بھی لیا۔