ایشورپاغلطی نہ کئے ہوں تو تب بھی استعفیٰ دینا چاہیے:یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔اگر ایشورپا کسی بھی طرح کی غلطی نہ کئے ہوں،باوجود اس کے ان پر الزام عائدکیاگیا ہو تو تب بھی وہ اخلاقی طور پر انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں پارٹی دفترمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دو تین مہینوں میں ان کے تعلق سے جانچ مکمل ہوجائیگی،اگر وہ بے قصور رہیں گے تو انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے میں کوئی روکاٹ نہیں۔اگر ایشورپا پر الزام لگایاگیاہے تو انہیں چاہیے کہ وہ اخلاقی اعتبار سے اپنا استعفیٰ دے دیں،اس سے ان کا وقار بھی باقی رہے گا اور پارٹی کے نظم پر بھی کوئی داغ نہیں لگے گا۔