داونگیرے: کانگریس کی جانب سے ایشورپا کو بدعنوانی قانون کے تحت گرفتار ی کی مانگ اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج 

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ شہر کے جئے دیوا سرکل میں کے پی سی سی ورگنگ صدر ستیش جارکی ہولی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کے پی سی سی ورگنگ صدر ستیش جارکی ہولی نے کہا کہ عام لوگوں کا مہنگائی کی وجہ جینا مشکل تر ہوچکا ہے مگر حکومت ہے کہ عوام کی مشکلات کا جس کو احساس ہی نہیں  حکومت کو چاہیئے کہ فوری روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروری کی بڑھتی قیمتوں پر قابو رکھے اور بدعنوانی میں ملوث لوگوں کی جانوں سے کھلواڈ کرنے والے وزراء جو چالیس فیصد کمیشن نا دینے پر سنتوش پاٹل نامی کنٹراکٹر کی موت کا باعث بنے وزیر کے یس ایشورپا کو استفعےٰ تک پر خاموشی اچھی بات نہیں اُنہیں فوری بدعنوانی قانون کے تحت گرفتار کرے ، اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی سید سیف اُللہ نے اپنے خطاب میں کہا جو حکومت عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتی اُس کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں بنتا ،کانگریس پارٹی ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سابق ریاستی وزیر کو بدعنوانی قانون کے تحت فوری گرفتار کرے ورنہ احتجاجات سلسلہ جاری رہے گا ،عوام اب سمجھ چکی  ہے کہ ملک کی عوام مفادات کے تحفظ کے لئے ملک میں کانگریس کا کوئی متبادل نہیں جس کا آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں عوام یقینا جواب دے گی ، ایشورپا کے علاوہ ریاستی حکومت میں اور بھی وزراء چالیس فیصد سے اُوپر کمیشن پر بدعنوانی میں ملوث ہیں آئندہ اس طرح کے معاملات رونماء نا ہوں حکومت ایسے معاملات پر اپنے وزراء کی پشت پناہی نا کرے ،اس موقع پرسیکڑوں  پارٹی کارکنوں کے ساتھ سابق رکنِ کونسل کے پی سی سی مینارٹی چیرمن کے عبدالجبار ،سابق ریشمی بورڈ چیرمن و کے پی سی سی سکریٹری ڈی بسواراج ،سابق رکنِ اسمبلی ہونالی ڈی جی شانتن گوڈا،ضلع کانگریس صدر ہیچ بی منجپا، وغیرہ شریک رہے۔