پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پرپابندی کاعمل شروع:ارگا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاستی وزیر داخلہ ارگا گیانیندر نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت نے بنیاد پرست اسلامی تنظیموں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (اس ڈی پی آئی) پر پابندی لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔گیانیندر نے کہا کہ ان دونوں بنیاد پرست تنظیموں کو کئی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور ان کا منصوبہ انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا ’’لوگوں کو ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے خاتمے میں تعاون کرنا چاہیے اور ان تنظیموں کو ذات، مذہب، نفع اور نقصان کے لحاظ سے نہیں دیکھنا چاہیے‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان تنظیموں کو کانگریس کی حمایت سے پنپنے کا موقع ملا۔