بلگام:۔سابق ریاستی وزیر وکے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے ایشورپا کی حراسانی سے خودکشی کرنے والے سنتوش پاٹل کی بیوی کو کےپی سی سی کی جانب سے11 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیاہے۔انہوں نے آج سنتو پاٹل کے گھر پر پہنچ کر اس کی بیوی کو11 لاکھ کا چیک دیاہے۔سنتوش پاٹل کی موت کے بعد کے پی سی سی نے اس کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی،اسی کے تحت آج بلگائوی میں بڑس دیہات پہنچ کر سنتوش پاٹل کی بیوی سے ملاقات کرتے ہوئے11 لاکھ روپئے کا چیک دیا،اسی موقع پر رکن پارلیمان پرکاش ہوکیری نے بھی اپنے ذاتی طو رپر5 لاکھ روپئے کا چیک دیاہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی لکشمی ہیبالکر، انجلی نمبالکر،ایس کوجلگی،ایم ایل سی چننا راج اور ضلع کانگریس صدر ونئے نولگٹی موجود تھے۔
