شیموگہ:، آکسیجن کی سنگین قلت کے اسباب میں ریاست بھر میں لاشوں کا جلوس نکل رہا ہے،لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےیہ انتہائی ناقابل برداشت ہے۔اس بات کی مذمت ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش نے کیا ہے۔زوم ایپ کے ذریعہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہرانتہائی ہولناک ہے جس سے ضلع کی عوام بے حد خوفزدہ ہے۔روزانہ موت اور درد کی چیخیں بڑھتی جارہی ہیں،لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ یہ درد بھری چیخیں حکومت کے کانوں تک نہیں پہنچ رہی ہیں۔ وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آئے دن مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ایک ہی دن میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ لیکن ضلعی وزیرکہہ رہے ہیں کہ آکسیجن کی کمی نہیں ہے یہ کہنا درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں نجی اسپتال بھی ہیں، کالجس بھی ہیںویسے بھی کالجوں کو تعطیل دے دی گئی ہے یہاں کم سے کم 1 مہینے تک کوویڈ متاثرہ افراد کا مفت علاج کرنا ممکن بنایا جاسکتا ہےان کالجوں کو کوویڈ امدادی سنٹرمیں تبدیل کرنے پر کانگریس پارٹی نے زور دیا ہے۔ مزید بتایا کہ کورونا پرقابو پانے میں ناکام مرکزی حکومت کواقتدار چھوڑ دینا چاہئےاور کورونا ختم ہونے تک صدر راج نافذ کیاجاناچاہیے۔
