بنگلورو:۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے پی یو سی سال دوم کے امتحانات کو غیر معینہ وقت کیلئے ملتوی کردیاگیااور ساتھ ہی ماہ جون میں منعقد ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات سے متعلق بھی وز تعلیم سریش کمار کوفوری فیصلہ کر نے کیلئےلوگوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ ریاست میں اس وقت کور و نا عروج پر ہے ۔ 21 جون سے ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے ٹائم ٹیبل جاری کیا جاچکا ہے ۔ حالانکہ اکثر تعلیمی اداروں میں آن لائن کے ذریعہ نصاب مکمل کیا گیا ہے ۔لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں امتحانات منعقد کرنا خطرے سے خالی نہیں ، اس لئے اکثر لوگ ایس ایس ایل سی امتحانات بھی ملتوی کرنے کا مطالبہ کر ر ہے ہیں ۔ چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ایس ایس ایل سی امتحانات ملتوی کر کے کورونا وباء تھمنے کے فورا بعد اگر اچانک امتحانات کا اعلان کر دیا گیا تو طلبا کو تیاری کرنے کا وقت نہیں ملے گا۔ اگر اس وقت درمیان میں مہلت دے دی گئی تو طلبہ بہت کچھ بھول جائیں گے ۔محکمہ تعلیمات عامہ اور متعلقہ وزیر کو اس پر بھی غور کرنا چاہئے ۔ اس وقت صرف پی یوسی دوم امتحانات ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسی طرح ایس ایس ایل سی امتحانات سے متعلق بھی کوئی فیصلہ کرنا چاہئے ۔تمل ناڈو اور مہاراشٹرا میں ایس ایس ایل سی امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں ۔سی بی ایس سی بورڈ نے بھی امتحانات منسوخ کر دئے ہیں ۔ پچھلے سال بھی پڑویسی ریاستیں تمل ناڈواور تلنگانہ نے ایس ایس ایل سی امتحانات منسوخ کر دئے تھے ۔لیکن ریاست کرناٹک میں وز رتعلیم سریش کمار نے ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد کر وا کر نتائج کا اعلان بھی کروایا تھا۔لیکن اس مرتبہ کر نا ٹک میں کور و نا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اس لئے ایسے ماحول میں امتحانات منعقد کروانا انتظامیہ کے لئے محفوظ ہے اور نہ ہی طلبا کیلئے ۔ اس لئے محکمہ تعلیمات عامہ کوایس ایس ایل سی امتحانات کے انعقاد سے متعلق فوری فیصلہ کر نا چا ہئے ۔ پچھلی مرتبہ کئے گئے اعلان کے مطابق 21 جون سے ایس ایس ایل سی امتحانات شروع ہونا چاہئے ۔ 21 جون سے ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد ہوں گے یا ملتوی ہوں گے اس کا فیصلہ فوری کر نے ریاست کے کئی تعلیمی اداروں نے محکمہ سکینڈ ری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے ۔ والدین اور سر پرستوں کا ایک گروپ ایس ایس ایل ہی امتحانات منسوخ کرنے کے حق میں ہے کیونکہ کورونا کے اس ماحول میں امتحانات منعقد کرنا خطرہ سے خالی نہیں۔ پڑوسی ریاستوں کی طرح امتحانات منسوخ کر کے پچھلی کارکردگی کی بنیاد پرطلب کوترقی دینے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ایک گروپ یہ کہہ رہا ہے کہ امتحانات کے بغیر طلبا کی پچھلی کارکردگی کی بنیاد پر مارکس الاٹ کر نامناسب نہیں پچھلے دنوں اکثر طلبہ کی کارکردگی کمزور رہی ہوگی ، اس بنیا د پر مارکس الاٹ کر نا درست نہیں ۔
