آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہو جائیں: راگھویندا

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: آیئےآئندہ لوک سبھا اور ودھان انتخابات کیلئے تیار ہوجائیں ۔اس بات کا مشورہ رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے دیا ہے۔ انہوں نے آج بی جے پی دفتر میں منعقدہ ضلعی ورکنگ نشست کا افتتاح کرنےکے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ ودھا ن سبھاانتخابات ایک سال بعد ہونے والے ہیںلیکن ہمیں ابھی سے اسکی تیاریاں کرنی ہوںگی۔ کارکنوں کو پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے مزید محنت کرنی ہوگی۔ ایک بار پھر بی جے پی حکومت کومکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کاریکاڈ بنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے تقریباً 20کروڑ ممبران ہیںاور انکی طاقت کووسیع پیمانے پر منظم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے 100 سے زیادہ ممبران ہیں۔ 17 ریاستوں میںبی جے پی حکومت کر رہی ہے۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہورہاہےکہ بی جے پی اب کسی بھی ذات یادولت مندوں تک محدود نہیںہے۔بلکہ اس نےبین الاقوامی سطح پر اپنا سکہ جمایا ہوا ہے۔ بی جے پی اب پوری دنیا کی سب سے زیادہ نظم ونسق اور سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوم تاسیس اور جشن آزادی کےامرت مہوتسو کے ساتھ  ڈبل انجن والی حکومت سے کئے گئے بہت سےفلاحی منصوبے گھر گھر پہنچا ئیں جائیں گے۔ اجلاس میں شریک بی جے پی کے ضلعی صدر ٹی ڈی میگھراج نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ بی جے پی صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے، یہ ایک تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے پیش نظر تنظیم کی مضبوطی کو بوتھ سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک مضبوط کیا جائے گا۔اس موقع پرکے ایس  ایشورپا، کے بی اشوک نائک، کمار بنگارپا، ایس رودرے گوڑا، آیئنو منجوناتھ، ڈی ایس ارون،گریش پٹیل وغیرہ موجودتھے۔