شیموگہ:۔پچھلے دنوں شیموگہ شہرمیں ساورکر سامراج نامی پروگرام کی ریالی کے دوران یہاں کے کلرک پیٹ میں شرپھیلانے کی کوشش کرنے والی بجرنگ دل کے کارکن ہرشاکی بہن اشونی اور دیگر15 افرادکے خلاف یہاں کے دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ شہر کے کلرک پیٹ(آزاد نگر) میں ساورکر سامراج تقریب سے پہلے بائک ریالی نکالی گئی تھی اس دوران طئے شدہ روٹ کے برعکس اشونی نے ریالی نکالی اور وہاں کھڑی ہوئی دو کاروں کونقصان پہنچایا۔اس تعلق سے سید پرویز نے دوڈاپیٹے پولیس تھانے کو پیش کی گئی شکایت میں کہاگیاہے کہ ان کی اینوا کارKA36 M2736کو اشونی اور اسکے ساتھیوں نے نقصان پہنچایاہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے ، اس تعلق سے دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں اشونی اور دیگر افرادکے خلاف معاملہ درج کروایا گیا ہے ۔
