بنگلورو:۔کرناٹک حکومت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے فیصلے اور اس پر ہائی کورٹ کی مہر کے بعد اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ اب سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اگلے دو دنوں میں اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران کرناٹک میں اس معاملے کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ حجاب کے حق میں اور خلاف کئی مظاہرے ہوئے۔ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔ لیکن ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی۔ لیکن سپریم کورٹ ابھی تک اس معاملے کی سماعت نہیں کر پائی تھی۔ آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ وہ اگلے دو دنوں میں اس معاملے کی سماعت کریں گے۔
