پی ایس آئی امتحان کا گھپلہ:ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر دیویا ہاگرگی سی آئی ڈی کی تحویل میں; پی ایس آئی امتحان کے نتائج منسوخ،دوبارہ ہونگے امتحانات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا پولیس کےپولیس سب انسپکٹرامتحانات میں ہوئے گھوٹالے کی اہم ملزم بی جے پی لیڈر دیویا ہاگرگی سمیت پانچ ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ دیو یا ہاگرگی کی ملکیت میں آنے والے گلبرگہ کی گینا جیوتی انگلش اسکول کے ہیڈ ماسٹر کاشی نات،ٹیچر سنندہ،ارچنا اور پی ایس آئی کی امیدوار شانتی بائی گرفتارہونے والے ملزمان ہیں۔ا ن ملزمان کو مہاراشٹرکے پوناسے گرفتارکیاگیاہے،آج دوپہر ان ملزمان کوگلبرگہ لایاگیاہے۔پی ایس آئی تقررات کے دوران یہ گھوٹالہ کیاگیاہے،عارضی فہرست کے جاری ہونے کےبعد کئی امیدواروں سے60-30 لاکھ روپئے کی رشوت لی گئی ،جب ایک امیدوارنے ان تقررات کے دوران آر ٹی آئی سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے جوابی پرچے طلب کئے تو محکمہ نے جوابی پرچے دینے سے انکارکیاتھا،باوجود اس کے ایک امیدوارکا او ایم آر شیٹ حاصل کیاگیا،جس میں محض21 نمبرات حاصل کئے گئے تھے مگر اُس امیدوارکو نواں رینک دیاگیاتھا،اس کے بعد اس معاملےپر چھان بین کی گئی تو 540 میں سے300 کے قریب امیدواروں کی تقرری غیرقانونی طریقے سے کی گئی تھی،الزام یہ بھی ہے کہ ان میں سے کئی امیدوار آر ایس ایس کے کارکنا ن ہیں او رکچھ کا تعلق بی جے پی لیڈروں کے ساتھ میں ہے۔واضح ہوکہ دیویا ہاگرگی نے پچھلے دنوں حجاب کے معاملے کو لیکر گلبرگہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجات کئے تھے،آج ان کی گرفتاری کے بعد وہ خود اپنا چہرہ چھپانے کیلئے حجاب پہنی ہوئی نظرآئی۔اس پورے معاملے کے بعد ریاست میں بی جے پی پر مسلسل گھوٹالے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔دریں اثناء کرناٹک کےوزیر داخلہ ارگاگیانیندرانےآج اعلان کیاہے کہ پی ایس آئی امتحان کو منسوخ کیاگیاہے،تمام امیدواروں کودوبارہ امتحان دیناہوگا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ریاست میں54289 افرادنے پی ایس آئی کاامتحان دیاتھا،اب ان میں سے جن امیدواروں کو ملزم قراردیاگیاہے اُن کے علاوہ باقی امیدوار دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔