آندھرا پردیش میں موسلا دھار بارش؛ 17 افراد ہلاک، 100 لاپتہ

سلائیڈر نیشنل نیوز
آندھرا پردیش:۔ آندھرا پردیش میں رائل سیما کے تین اضلاع اور ایک جنوبی ساحلی ضلع میں 20 سینٹی میٹر تک موسلادھار بارش کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی اور بارش سے متعلق واقعات میں 17 افراد ہلاک اور 100 لوگ لاپتہ ہیں۔ تروپتی سے جو تصویریں سامنے آ رہی ہیں، ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں مسافرشدید سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ گھاٹ روڈ اور تروملا ہلز کی سڑکیں بند ہیں۔ تروپتی کے مضافات میں دریائے سوارنامکھی میں طغیانی آ گئی ہے ۔ سیلاب میں کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کی تین بسیں بھی پھنس گئیں اور 12 کو بچایا نہیں جا سکا۔ کڑپہ ضلع میں 12 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور فضائیہ، ایس ڈی آر ایف اور فائر سروس کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے کئی لوگوں کو بچایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے فون پر بات کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور ریاست کو ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا۔وزیراعلیٰ کے دفتر نے ایک ریلیز میں کہا کہ وزیراعلیٰ ہفتہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔ بڑھتے ہوئے ندیوں اور نہروں نے کئی اضلاع میں طغیانی برپا کردی ہے، سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے اور بعض مقامات پر معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ رینی گنٹا میں تروپتی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جمعہ کو پروازوں کے لیے کھول دیا گیا تھا، لیکن تروملا پہاڑیوں کی طرف جانے والی دو گھاٹ سڑکیں بند رہیں۔وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ پہاڑی پر پھنسے ہوئے یاتریوں کے قیام اور کھانے کا انتظام کریں۔ کڈپاہ ضلع کے راجامپیتا میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم پانچ لوگوں کی جان چلی گئی اور 12 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ وجے راما راجو نے بتایا کہ ضلع میں کل آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔