مسجد لبابین چکمگلورو کی جانب سے مستحق افرادمیںعیدکٹس تقسیم

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔ لبا بین مسجد شہر چکمگلور کی قدیم مسجدوں میں شمار کی جاتی ہے۔اس مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے ہرسال فلاحی، امدادی و خیر کے کام انجام دئیے جاتے ہیں۔مسجد کی آمدنی کا 30 فیصد حصہ غریبوں کی مدد۔تعلیمی امداد ۔فوری طبی امداد ۔رمضان میں راشن کی تقسیم،ہر ماہ وظیفہ کی تقسیم،شادیوںکیلئے امداد وغیر دی جاتی ہے،لہٰذاہرسال کی طرح امسال بھی ماہ رمضان المبارک میں500 رمضان راشن کٹ جسکی کل رقم 3 لاکھ 50ہزار روپے ہوتی ہے ۔شہرکے مستحق غریبوں ، بیواؤںاور معذوررین میں تقسیم عمل آئی۔اس موقع پر مسجدلبابین کے متولی آر اے سلیم کی صدارت میں ایک نشست رکھی گئی تھی۔جسمیں بطور مہمان خصوصی مدرسہ تعلیم القران چکمگلورو کے مہتمم مولانا خواجہ محی الدین ،نیاز احمدصدر کانگریس آئی مینارٹی سیل، رفیق احمد ،سکریٹری کانگریس آئی مینارٹی سیل شریک تھے۔جلسے کا آغازمولانا مزمل خطیب و امام مسجد لبا بین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جسکے بعد مولانا خواجہ محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے متولی اے۔ار سلیم اورانتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آزمائش کیلئےکسی کو مالدار بناتا ہے اور کسی کو غریب۔لہذا مالدار کو یہ حکم ہےکہ وہ اپنے مال میں سے غریبوں کی مدد کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ دینے والاہے۔جو کوئی مسلمان اپنی زکوٰۃسے غریبوں کی مدد کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کو قرض دینے کے برابر ہے اور اسکا اجر اللہ تعالیٰ دینے والاہے۔محمدثناءاللہ نائب متولی کے شکریہ اور مولانا کی دعا پر جلسے کا اختتام ہو ا ۔رمضان راشن کٹ کی تقسیم مقصود پاشاہ سکریٹری ، مظہر احمد خازن ۔محمد حنیف ۔آر۔کے حسین۔اراکین مسجد کے بدست عمل میں آئی۔