10تا24مئی تک ریاست میں مکمل لاک ڈائون

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

کرناٹک میں مکمل لاک ڈاؤن جاری کرنے کے لئے تیاریاں ہوچکی ہیں اورحکومت آج شام اس سلسلے میں احکامات جاری کردئیے ہیں۔نئے احکامات کو10 تا24 مئی تک نافذ کیاجائیگا۔ پچھلے لاک ڈاؤن میں جو چھوٹ دی گئی تھی سب کو کیسنل کردیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ14 دنوں کے لاک ڈائون میں ضروریات کی چیزیں نو بجے تک ہی ملیں گی ، جس میں دودھ ، دوائی ، سبزی ، راشن وغیرہ شامل ہیں،آپ کو بتادیں کہ اس لاک ڈاؤن میں شراب کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ، گاڑیوں کو چلنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی ۔ مین روڈ مکمل طور پر بند رہے گا ، صرف ایمرجنسی سفر یعنی ہاسپیٹل تک جانے کی اجازت ہوگی ، شادی بیاہ یا کسی اور طرح کا پروگرام کے لیئے بالکل اجازت نہیں ہوگی ، یہ لاک ڈاؤن 10 تا24مئی تک نافذ رہے گا۔ واضح ہوکہ ریاست میں لوگ لاک ڈائون نافذ کئے جانے کے باوجودعوام لاپرواہیاں برت رہے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ ہزاروں کیسس بڑھنے لگے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگاہے۔