شیموگہ: پانچ دن پہلے ایک خاتون شدید بیماری کی وجہ سے سرچکراکر گر گئی تھی۔ جس کی وجہ سے خاتون کو شہر کی میگان اسپتال میں زیر علاج رکھاگیا تھا لیکن علاج کے بے اثر ہوجانے سے اس خاتون کو مردہ قرار دیا گیا۔خاتون کے رشتہ داروں کو اس بات سے باخبر کرنے کیلئے دوڈپیٹے پولیس تھانے کے افسران نےسوشیل میڈیاپر یہ خبرپھیلائی گئی تھی لیکن کوئی بھی وارث دار خاتون کی تدفین کیلئے آگے نہیں آیا۔ بلاآخرمحکمہ پولیس نے خاتون کی نعش کو چکل کے شمشان گھاٹ لے جانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن جیسے ہی یہ بات پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اورنیشنل اومینس فرنٹ آف انڈیا (این ڈبلیو ایف) کو معلوم ہوئی تو مسلم خاتون کی نعش کو شمشان سے نکال کر گوپال گوڑا کے الحریم خبرستان میں مسلم رسم ورواج کے طریقے سے تجہیز وتدفین کی گئی۔
