شہرکے تمام وارڈوں کو سینیٹائز کیاجائے: یوتھ کانگریس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر نے قہر برپا کردیا ہے، اسی طرح شیموگہ شہر بھی دن بہ دن کورونابے قابو ہوتا جارہا ہے۔ پچھلی دفعہ شیموگہ کارپوریشن نے کورونا سے لڑنے کیلئے شہر کے تمام وارڈوںمیں سینیٹائز کا چھڑکائو کرتے ہوئے کافی حدتک کورونا پر قابو پایا تھا لیکن اب جبکہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے اس وقت شہر کے چنندہ وارڈوں میںہی بلدیہ کی جانب سے سینیٹائز کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔یوتھ کانگریس نے بلدیہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے تمام وارڈ میں کورونا کے کیسس موجود ہیں اورتمام ہی وارڈوں کو صفائی کی ضرورت ہے اس لئے شہر کے تقریباً تمام وارڈوں میں بیک وقت 10 ٹینکروں کی مدد سے سینیٹائزرکرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس صدر ایچ پی گریش، یوتھ کانگریس دکشن بلاک ایس کمریش، پروین ، پون، راکیش، وینکٹیش وغیرہ موجودتھے۔