گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 259170 نئے کیسز

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ کورونا کیسز کی رفتار میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز ملک میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج کئے گئے ۔ یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب ملک میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، وزارت کے مطابق ملک میں 259170 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15321089 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 1761 افراد کی موت ہوگئی ، جس کی وجہ سے مہلوکین کی کل تعداد بڑھ کر 180530 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2031977 ہے دوسری طرف کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13108582 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 154761 صحت یاب ہوئے ہیں۔