عبدالجبار دوسری مرتبہ ایم ایل سی بننے جارہے ہیں; ملناڈ علاقے میں مسلم قیادت کی اُمیدکی کرن

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کانگریس پارٹی نے ایم ایل سی انتخابات میں اس دفعہ کے پی سی سی اقلیتی شعبہ کےصدر عبدالجبار کو ایم ایل سی کی ٹکٹ دیتے ہوئے دوسری مرتبہ ایم ایل سی بنانے کا فیصلہ کیاہے،اس سے پہلے بھی داونگیرے سے تعلق رکھنے والے عبدالجبارکو ایم ایل سی بنا یا گیا تھا ۔ دوسری مرتبہ ایم ایل سی کی ٹکٹ دیکر کانگریس نے نہ صرف مسلم قیادت کو بحال رکھاہے بلکہ ان کےذریعے سے ملناڈعلاقے میں کانگریس کی مسلم قیادت کو نمائندگی دی ہے۔اس وقت ریاست میں حجاب کامسئلہ زیر بحث تھااور مسلم طالبات کو حراساں کیاجارہاتھا،اُس دوران عبدالجبارنے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کی تھی،لیکن فسطائی سوچ رکھنے والی بی جے پی نے اپنے ایجنڈے کو بحال رکھنے کیلئے ان کی تجاویزات اور سفارشات کو مسترد کیا تھا۔غورطلب بات یہ ہے کہ اس وقت جہاں تمام سیاسی جماعتیں مسلم قیادت کو کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہیں،ایسے میں عبدالجبار کو دوبارہ ٹکٹ دیتے ہوئے کانگریس نے کم ازکم ایک اُمید کی کرن جگائی ہے۔وہیں دوسری جانب عبدالجبارکوقائد تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں مضبوط کیاجائے تو یقیناً آنے والے دنوں میں ان سے مزید کام لیاجاسکتاہے۔