وقف بورڈ کی جانب سے لڑکیوں کیلئے 10نئے پی یو سی کالجس کے قیام کیا جائیگا:شفیع سعدی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
گلبرگہ:۔کرناٹک وقف بورڈنے ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات پر طالبات کیلئے 10نئی پی یو سی کالجس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹکا وقف بورڈ کے صدر شفیع سعدی کے صحافتی بیان کے بموجب یہ کالجس ریاست کے  اضلاع گلبرگہ، یادگیر اور رائچورکے علاوہ دیگر مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شافعی سعدی نے کہا کہ وقف بورڈ نے طئے کیا ہے کہ مسلمانوں میں تعلیم سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا وقف بورڈ نے فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ مسلم نوجوانوں کو مقابلہ جاتی امتحانات آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے لئے تیار کرنے کے لئے کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے ایک تمام ضروریات سے لیس کوچنگ سنٹر کی عمارتتعمیرکی جارہی ہے ۔ اس مقصد کے لئے وقف بورڈ نے لال باغ بنگلور میں 30.000مربع فیٹ اراضی بھی حاصل کرلی ہے۔ اس عمارت کی تعمیر کے لئے جون کے مہینہ میں سنگ بنیاد نصب کرنے کی تقریب منعقد کی جائیگی۔ ممتاز انسان دوست اور فیاض ،ضیا اللہ شریف نے اس مرکز کی تعمیر کے لئے اپنی جانب سے 15کروڑ روپیوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ٹمکورمیں ایک ڈگری کالج اور ہاسٹل کی تعمیر کیلئے 2.5کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شفیع سعدی نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے عنقریب اس کی ملکیت والی نئی املاک کا سروے کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ وقف جائیدادوں کو واپس لینے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے۔