مکہ مدینہ ہال اُورگڑورمیں بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا اہتمام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:یوم عالمی بلڈ ڈونیٹ ڈے کے پیش نظر شہر کے اورگڑور میں ایک خصوصی بلڈڈونیٹ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ محکمہ بہبودی صحت وخاندان، شیموگہ بلڈ بینک میگان ، ضلعی اسپتال ،پرائمری ہیلتھ سنٹر اورگڈور نے مشترکہ طور پر یہاں کے مکہ مدینہ ہال ، 19 واں کراس اورگڈور میں بتاریخ 14 جون کی صبح 9 تا 5 بجے تک خواہشمندافراد کو رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیٹ کرنےکا سنہرہ موقع دیا ہے۔ خون کا عطیہ بقیہ تمام عطیوں سے بڑھ کر ہے۔ کیونکہ اس میں کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ اس کیمپ میں 18 سے 60 سے کم عمر والے افراد کو خون کاعطیہ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ خون کے عطیہ کے عالمی دن پر اس مخصوص کیمپ رکھنے کا مقصد یہ بتایا گیا ہےکہ اکثر حادثات کے دوران ، زخمیوں کا کافی خون بہہ جاتا ہے ان لوگوں کی جان بچانے کیلئے خون کا درکار ہونا ہی ایک واحد ذریعہ ہوتا ہے، چونکہ خون کیلئے کوئی متبادل ذریعہ بھی نہیں ہے جب تک کہ کوئی دوسرا انسان اپنے جسم کاخون عطیہ نہ کردے۔ لہٰذا ایک صحت مند جسم سے نکالاگیا خون کئی لوگوں کی جانیں بچاسکتا ہے اور کئی مریضوں کو ایک صحت مند زندگی گزارنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ چونکہ 14 جون کو ہرسال یوم عالمی بلڈ ڈونیٹ ڈے کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔ اس میں زیادہ سے خاص طورپر ہمارے نوجوانوں کورضاکارانہ طورپر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔