توہین رسالتﷺ کے سلسلے میں احتجاجات؛الرٹ رہنے کیلئے سی ایم نے دی پولیس کو ہدایت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور: پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے بارےنوپور شرما کے متنازعہ بیان سےملک بھر میں احتجاجات کئے جا ر ہے ہیں اورریاست کے مختلف مقامات پر بھی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہواہے ۔ سی ایم بسواراج بومئی نے پولیس کو ریاست کے دیگر اضلاع میں جلد کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔چیف منسٹر بسواراج بومئی نے ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پروین سود اور بنگلورو سٹی پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی کو ریاست میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈی جی اور آئی جی پی پروین سودسے وزیر اعلیٰ نے تمام ایس پی سے ملاقات کرنےیا بات چیت کرتے ہوئے شہروں میں امن کو بحال رکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ساتھ ہی سخت قانونی کارروائی کرنے سے باز رہنے کی ہدایت دی۔بی جے پی کی ترجمان نپور شرما اور لیڈر نوین جندال جنہوں نے پیغمبر اسلام محمد ﷺ کو لیکر متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں مظاہروں اور تشدد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ان حالات کے تناظر میںبی جے پی قائدین نے ترجمان نپور شرما اور نیوین جندال کو پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ لیکن اسکے بعد بھی انکے متنازعہ بیان سے لوگوں کی ناراضگی کم نہیں ہورہی ہے اور تشدد کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر پولیس کو احکامات صادر کئے ہیں۔