داونگیرے:۔ شہر کے نرسراج پیٹ سٹی میونسپل کارپوریشن کے گیارویں وارڈ میں سوامی وییکا نند بلڈ سینٹراور پروت لائف کیر کے اشتراک سے سرکاری اردو اسکول میں مفت طبی جانچ اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سٹی مونسپل کارپوریشن گیارویں وارڈ کارپوریٹر چارلی فاؤنڈیشن کے صدر سعید چارلی نے کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کواپنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، لوگوں کو چاہیئے کہ اس طرح کے کیمپ سے فائدہ اٗٹھائیں اورصحت کی جانچ کرائیں جو لوگ صحتمند ہیں اُنہیں چاہیئے کہ دوسروں کی ضرورت کو محسوس کریں کہ آپکے عطیہ کئے ہوئے خون سے اگر کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے تو اپ خود انداز ہ کرسکتے ہیں ۔ آپکو کس قدر خوشی ہوگی کسی کی بھی جان ہو اللہ کی طرف سے امانت ہے اس کی حفاظت بھی ضروری ہے اگر خون دینے سے جان بچتی ہے اور دینے والے کو بھی کسی قسم کا نقصان نا ہو تو یہ ایک بہترین تحفہ ہے ایک انسان کی طرف سے دوسرے انسان کے لئے یہی تو اصل انسانیت کا تقاضہ ہے،اس موقع پر کیمپ سے تقریباً 400 لوگوں نےاپنی جانچ کرائی اور خون کا عطیہ بھی پیش کیا ۔کیمپ میں طبی جانچ کرنے والے ڈاکٹرس کو فاؤنڈیشن کی جانب سے شکریہ کے ساتھ شال و گل پوشی کی گئی اجلاس میں سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن محمد سراج ،چارلی فاؤنڈیشن کے سکریٹری وسیم لال پہلوان ،حقانی عطا اُللہ ،شیخ احمد بی پی یس ، عمران ، عبدالرشید ، نریندر ،اجیت ،جیلانی ،یاسیر،سرکاری اردو اسکول مدرس رُدرمہ ،وغیرہ شریک رہے۔
