جاوید محمد اور انکےاہل خانہ کو فوری رہاکیاجائے:مزمل انور

اسٹیٹ نیوز
شیموگہ :ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پارٹی کے قومی رہنما ءجاوید محمداورانکی اہلیہ اور بیٹی جوکہ حال ہی میں پریاگراج میں ہوئےاحتجاجی مظاہرہ میں شامل نہیں تھےلیکن پھر بھی اُتر پردیش پولیس نےانہیں گرفتار کیاہے،ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نیشنل قائد کو فوری طور پر رہاکروانے کا پرزورمطالبہ پارٹی کے لیڈروں نے صدر ہند سے کیا ہے۔ ڈبلیو پی آئی کے اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کے ممبر مزمل انور نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اُترپردیش کی پولیس غنڈہ گردی پر اترآئی ہے۔ انہوں نے نہ صرف ڈبلیو پی آئی کے قومی لیڈر اورانکے اہل خانہ کو گرفتارکیا ہے بلکہ انکے علاوہ بھی پولیس نے40 دیگر بے گناہ شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔اسی طرح شہریت ترمیمی قانون میں سب سے آگے رہنے والے اہم شخصیات کے گھروں کو بلڈوزر سے تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔رانچی میں احتجاج کے دوران دو معصوم نوجوانوں کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے صدر ہند سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان تمام واقعات کو دیکھتے ہوئے انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر اپنی مداخلت کریں اور بے گناہوں کی فوری رہائی کروائیں۔