چکمگلورو:۔متولیان مساجد چکمگلور و کرناٹکا مسلم جماعت چکمگلورو مسلمانان چکمگلور کی جانب سے ضلعی ڈپٹی کمشنر اورایس پی کے ذریعے صدر ہند، وزیراعظم اور ریاستی وزیراعلیٰ کوایک سخت احتجاجی میمو ر نڈ م پیش کیا گیا جس میں کہاگیاہے گزشتہ دنوں میں بی جےپی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نویں جندال ودیگر نے ایک ٹی وی چینل کے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے حضور اکرمﷺ کی شا ن رسالت میں جو گستاخی کی ہےاُ س سے سارے ہندوستان اور دنیا بھر مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے، نوپور شرما اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ملک میں فرقہ پرستی کو ہوا دی ہے اور اپنی بد تہذیبی کا ثبوت پیش کیا ہے۔لہٰذاہم تمام مسلمان ریاستی و مرکز ی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ضمن میں ملعون نوپور شرما و دیگر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص حضورﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرے۔ کیونکہ دنیا بھر کا مسلمان ہر مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کا ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتا۔اس احتجاج میں محمد شاہدرضوی صدر کرناٹکا مسلم جماعت چکمگلور و، سکریٹری جامعہ کنزاللایمان یوسف حاجی،محمد احمد سکریٹری مسجد خیر تبلیغی مرکز،رضوان خالد ذمہ دار جماعت اسلامی ہندچکمگلورو،شیخ فریدالدین متولی مسجد مکہ،آراےسلیم متولی مسجد لبا بین،مولانا خواجہ محی الدین مہتمم مدرسہ تعلیم القران چکمگلور،حافظ و قاری ارشاد خطیب و امام مسجد،السلام اور سید حنیف چکمگلور شامل تھے۔
