تروپتی:۔پچھلے سال تبلیغ کی جماعت کے کارکنوں کو کوروناپھیلانے کے الزام میں ملک بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاتھا،لیکن اسی تبلیغ جماعت کے کارکنوں نے آج تروپتی میں کورونا سے ہلاک ہونےو الے10 غیر مسلم مہلوکین کے آخری رسومات اداکئے۔اس سلسلے میں تروپتی تبلیغی جماعت کے سرگرم کارکن ایم ڈی غوث نےبتایاکہ کوروناکی دوسری لہرکی وجہ سےکئی سارے مسائل ہیں۔ان مسائل کو حل کرنے کیلئے تروپتی تبلیغی جماعت کے کارکنان پوری جدوجہد کررہے ہیں۔
