سورب :۔تعلقہ کےورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کیلئےاراضی کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے اور ایک مکمل سہولیات کے ساتھ ایک منظم پتریکا بھون کی تعمیر کا افتتاح کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار رکن اسمبلی کمار بنگارپا نے کیا ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے بیشتر اضلاع اور تعلقوں میں پریس ہاؤس کی تعمیر پر کام کیا جارہاہے۔ سورب تعلقےمیں صحافیوں کیلئے ابھی تک کوئی پتریکا بھون نہیں ہے۔ جرنلسٹ اسوسیشن کے اصرار پر سور ب تعلقے کی سروے نمبر 113 میں جگہ مخصوص کئے جانے کی معلومات دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک اچھی عمارت کی تعمیر کیلئے بلیو پرنٹ تیار کرنے کی ہدایت متعلقہ افسروں کو دی گئی ہے۔اس موقع پر تعلقہ ورکنگ جرنسلٹ اسوسیشن کے صدر ناگراج جین، نائب صدر محمد عارف، پروین کمار سمیت دیگر کئی افراد موجودتھے۔
