داونگیرے :گروکُلاریسڈینشیل اسکول کوملابہترین اسکول کا ایوارڈ

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ شہر کے نجلنپا بڑاونے میں واقع گروکُلاریسڈینشیل اسکول جو مسلم مینجمنٹ تعلیمی ادارہ ہے ،جہاں پلے گروپ سے لیکر پی یو سی تک کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔پلے گروپ سے پی یو سی تک جملہ 1750طلباء یہاں زیر تعلیم ہیں۔ادارے میں پاکی صفائی کا نظم، اساتذہ اور طلباء میں ڈسپلین، اسکول بلڈنگ اور ضروری سازو سامان کی مناسبت سے طلباء کو بہترین سہولیات فراہم ہونے پر جی یم آئی ٹی کالیج میں منعقد ریاستی سطح پر اکٹھا اسکولوں کی تفصیلات کے مد نظر گروکُلاء ریسڈینشیل اسکول  کو شہر کے بہترین اسکول کے اعزاز سے نوازہ گیا اس  مو قع پر ریاست بھر سے ہر ضلع سے ایک ایک اسکول کو منتخب کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازہ گیا جس میں داونگیرہ شہر سے گروکُلا ریسڈینشیل اسکول  کوسال 2022ء میں شہر کے بہترین اسکول کا اعزاز  ادارہ کے سکریٹری عبدل آر کو پیش کیا گیا ،اس موقع جی یم آئی ٹی کالیج انتظامیہ، لکچرارس ،و عملہ شریک رہک رہا۔