ساگر:۔صفاء بیت المال شاخ ساگر کی جانب سے تین اسکولوں کے غریب مستحق طلباء میں650 نوٹ بُکس تقسیم کئے گئے ور پی یو سی کے دو طلباء کی فیس اور تعلیمی ضروریات کی سہولت فراہم کی گئی ۔صفاکی جانب سے امسال12 مستحق طلباء کی کفالت کیلئے اقدامات اٹھاگئے ہیں۔جاری کی گی۔اس موقع پر ڈی مقبول احمدصدرِ مدرسہ امدادالعلوم ،صفاء کے ذمہ اران میں مولانا کلیم اللہ شاہی ،شیخ حنیف ،ارشاد علی خان ،کےباشاہ اور پرائمری اسکول کے میر معلم فیروزاور خلیل الرحمٰن موجود رہے ۔صفاء کے صدرِ نے تعلیم کے تعلق سے طلباء کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے اور نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب د ی۔
