شیموگہ:۔مرکزی حکومت ذات پر مبنی مردم شماری کرائے ، اس سے ملک کے دلت،آدی واسی،پسماندہ طبقات کے تمام لوگوں کو سماجی انصاف فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔اس بات کااظہارضلع کانگریس کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری مصوراحمدنے کیاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں پریس ریلیزجاری کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی نشست میں اس سلسلے میں فیصلہ لیاگیاہے،ہم اس فیصلے کااستقبال کرتے ہیں۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مردم شماری کی طرف اپنا موقف واضح کیاہے،انہوں نے دلتوں،پسماندہ طبقات اور غرباء کو سماجی انصاف دلانے کیلئے یہ اہم فیصلہ لیاہے۔کانگریس پارٹی پہلے سے ہی اقدارپر مبنی سیاست کرتی رہی ہے،دلتوں،پسماندہ طبقات اور معاشی طورپر پسماندہ لوگوں کو حقوق دلانے کی سمت میں راہول گاندھی کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔مردم شماری کے ذریعے سے تمام ذاتوں کو ان کا حق ملے گا،مختلف ریاستوں میں ہونے جارہے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اقتدارپر آتی ہے تو پارٹی ذات پر مبنی مردم شماری(کیاسٹ بیس سینسس) کروانے کیلئے پابندہے۔اسی طرح سے وزیر اعظم مودی اور ان کی ساتھی جماعتیں بھی مردم شماری کروائیں۔وزیر اعظم نریندرمودی اپنے آپ کو پسماندہ طبقات کا ہیرو کہتے ہیں،لیکن وہ پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرنے کے بجائے اعلیٰ طبقوں کی نمائندگی کررہے ہیں، کرناٹک میں سال2013 کے دوران ہی وزیر اعلیٰ سدرامیانے کانتراج کمیشن قائم کرتے ہوئے دلت، پسماندہ طبقات، سماجی ،معاشی اور تعلیمی مردم شماری کیلئے اقدامات اٹھائے تھے،اس رپورٹ کو پیش کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ نے اس دفعہ احکامات دئیےہیں،جلدہی اس رپورٹ کی سفارشات کو نافذکیاجائیگا۔ہم اقلیتوں کی جانب سے مردم شماری کرنے کے فیصلے پر اے آئی سی سی لیڈر سونیاگاندھی،راہول گاندھی،صدر ملیکارجناکھرگےکے مشکورہیں۔
