بنگلوروسٹی کے ڈپٹی کمشنر گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔رشوت خوری کے الزام میں بنگلورو سٹی کے ڈپٹی کمشنر جے منجوناتھ کو اے سی بی کے افسروں نے پیر کے دن گرفتارکیاہے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جو کوئی قصوروار ہو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔زمین کے دستاویزات کو منظوری دینے کیلئے آئی اے ایس افسر منجوناتھ پر پانچ لاکھ روپئے کی رشوت لینے کا الزام لگاتھا،جیسے ہی یہ الزام سامنے آیااُنہیں ڈپٹی کمشنرکے عہدے سے ہٹاکرتحفظ اطفال منصوبے کے ڈائریکٹرکے طو رپر تبادلہ کیاگیاتھا۔اس سلسلے میں تحقیقات کرنے والی اے سی بی نے آئی اے ایس افسر منجوناتھ کو قانون کے مطابق تحویل میں لیاہے۔