بنگلورو:پی ایس آئی گھوٹالے میں ملوث ہونے کےا لزام میں یہاں کے اے ڈی جی پی امرتھ پول کو سی آئی ڈی پولیس نے گرفتارکیاہے۔امرتھ پول پولیس ریکروٹمنٹ سیل کے اے ڈی جی پی تھے ،اُس وقت یہ گھوٹالہ پیش آیاتھا۔اسی سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے امرتھ پول کو تین دفعہ سی آئی ڈی نے بلایاتھا،آج چوتھی دفعہ جب وہ اپنا بیان درج کروانے گئے تو انہیں سی آئی دی پولیس نے تحویل میں لیا،جس کے بعد بورنگ اسپتال میں ان کاطبی معائنہ کروایاگیااور مزید پوچھ تاچھ کیلئے سی آئی ڈی پولیس دفترلے جایاگیا۔
