بھدراوتی:مرکزی ادارۂ انجمن اصلاح المسلمین بھدراوتی کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی بقرعید کی نماز بروز اتوار10 ذی الحجہٰ صبح کے ٹھیک 8 بجے عید گاہ حضرت سید سعادت ؒ میں اہتمام کیا گیا ہے۔ بقر عید کے موقع پر 10جولائی کی صبح ٹھیک 00:8بجے اردومیں خطاب ہوگا،بعدازاں 30:8بجے نماز ہوگی پھر فوراً بعد عربی خطبہٰ ہوگااسکے بعد دعا سلام وفاتحہ ہوگی ،اس کارروائی کو مسجد اعظم کےخطیب وامام حضرت عتیق احمد رضوی انجام دیںگے۔ اس بات کی اطلاع انجمن کے صدر مرتضیٰ خان نے دی ہے۔انہوں نےاس سلسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ بقرعیدکے موقع پر ادب واحتیاط کاخاص خیال رکھیں ، وقت مقررہ پر عید گاہ پہنچیں، قربانی کے جانوروں کی نمائش نہ کریں ، پاکی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہمارے ملک کے قانون اور شریعت مطہرہ کے پابند رہیں۔ اگر کوئی بھی غیر قانونی یا شریعت مطہرہ سے ہٹ کر کوئی غلط کام ہوگا تو انجمن کمیٹی یا کوئی مسجد کے کمیٹی والے اسکے ذمہ دار نہیں ہوںگے۔ اس سلسلے میں پہلے ہی محکمہ پولیس نے ضوابط جاری کئے ہیں،اگر اگر موسم کی وجہ سے بارش زیادہ ہوگی تو عید کی نماز اپنے اپنے محلے کی مسجد میں ادا کی جائیگی۔
