محمد عارف اللہ کو کانگریس اقلیتی شعبے کی سرگرمیوں کو تیز کرنے ریاستی صدر کی ہدایت  

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : ضلع کانگریس اقلیتی شعبے کے صدر کے عہدے پر فائز محمد عارف اللہ ( جئے ہند ) پارٹی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت ریاستی کانگریس اقلیتی شعبے کے صدر اور یم یل سی عبدالجبار نے دی ہے ۔ انہوںنے آج محمد عارف اللہ کو ریاستی ووٹرلیسٹ اڈوائزی کمیٹی بطور رکن ذمہ داری دیتے ہوئے کہا کہ شیموگہ ضلع میں اقلیتی شعبے کو مضبوط کرنے اور پارٹی کی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے مقصد سے پارٹی نے جو آپ کو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کریں ، اقلیتوں کے ووٹر لسٹ کو تیار کرنے اور بیداری لانے کے لئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کریں اور جلد ہی ضلعی کمیٹی کو سر از نو تشکیل کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کریں ۔ اس تعلق سے محمد عارف اللہ نے روزنامے کو بتایا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر میں ریاستی صدر عبدالجبار ،کے پی سی سی کے شیموگہ ضلع نگران سعید احمد اور دیگر لیڈروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پارٹی کے تمام سینرلیڈروں کو ساتھ لے کر پارٹی کی فلاح و بہبودی اوراقلیتوں کے مسائل پر کام کرونگا ۔