بھدرا ڈیام کے چاروں دروازے کھولے گئے،افزودپانی بہایاگیا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ملناڈ علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے بھدرا ڈیام میں پانی خطرے کے نشان کو چھونے لگاتھا،جس کی وجہ سے آج افزود پانی کو بھدرا ڈیام کے چاروں کرسٹ دروازوں کے ذریعے سے بہایاگیاہے۔آج صبح بارہ بجےبھدراباندھ سے پانی کو بہانے کا خوبصورت منظر دیکھنے کیلئے سینکڑوں لوگ بی آرپی پر جمع ہوئے۔باندھ سے پانی جاری کرنے سے قبل ہی محکمہ آبپاشی نے ندی کنارے بسے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی تھی۔واضح ہوکہ بھدرا باندھ سے جاری کئےجانے والاپانی کوڈلی کے مقام پر تنگاندی سےمل کر تنگابھدرا مل جاتاہے اور یہ پانی ہوسپیٹ کے تنگا بھدرا باندھ پہنچتاہے۔