بقرعید کے بعد بھی سر ا ۔ پایہ کیلئے قطاریں 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : امسال بقر عید کے موقع پر بکروں اور مینڈھوں کی قربانی بڑے پیمانے پر دی گئی ہے اور ہزاروں بکر ے قربان کیےگئے ہیں ، عام طورپر بقرعید کے دن قربان کئے گئے بکروں کے سر اور پیر ( سرا ۔ پایہ ) کو لوگ نہایت پسند سے کھاتے ہیں لیکن اس دفعہ مسئلہ یہ پیدا ہواہے کہ بڑے پیمانے پر ذبح کئے گئے بکروں کے سرا ۔ پایہ کو بھوننے کے لئے سہولت نہ ہوسکی ۔ حالانکہ عید کے 3 دنوں سے تک غیر پیشہ ور افراد بھی سر ا ۔ پایہ کو گیس سلنڈر ، فائر گن کا استعمال کرتے ہوئے اچھی خاصی کمائی کرچکے ہیں ، لیکن اب بھی لوگ فریزر میں رکھے ہوئے سرے ۔ پائے بھوننے کو لے کر پریشان ہیں ۔ شہر کے مچھلی مارکیٹ کے قریب  ہی کچھ دکانیں ایسی ہیں جہاں پر سر ا۔ پایہ بھونا جاتا ہے اور صفائی کے بعد کاٹنے والے بھی وہیں ہیں ، لیکن ان دکانداروں کو اس وقت کوئلے کی شدید قلت ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ سر اپایہ بر وقت بھون نہیں پارہے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ بقرعید ختم ہوئے آج چوتھا دن ہے آج بھی بڑے پیمانے پر لوگ سرا ۔ پایہ لیکر کولمی( جولاہے ) اور پیشہ آور افراد کی تلاش میں گھوم رہے ہیں ۔