داونگیرے:۔مولانا آزاد سوشیل ویلفیر اسوسیشن کی جانب سے ہر سال طلباء کو تعلیمی اعتبا ر سے ضروری اشیاء فراہم کرنے کا عرصہ سے رواج چلا آرہاہے اور اس کو آگے بڑھاتے ہوئے ادارے کے بانی و صدر سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد نے اپنی جانب سے ادارے کے ذریعہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اجلاس میں مدعو مہمان پنڈتارادھیا شیوچاریہ سانے ہلی سوامی کے ہاتھوں مختلف اسکولوں میں رواں سال کنڑا، اردو،اورانگلش میڈیم زیر تعلیم تقریباً 2000 دو ہزار طلباء طالبات کو نوٹ بک پین پینسل چاکلیٹ وغیرہ تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر بانی ملت تعلیمی ادارہ جات سینئرکانگریس لیڈر سید سیف اُللہ ،جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا شاہد رضا،منجوناتھ کُرکی ،عطاء اُللہ حقانی،ڈی عبدالرشید،بی برکت علی، محمد علی ،ملت ہائی اسکول میر مدرس محمد ذاکر حُسین ،سید الطاف ،سید مصطفیٰ ،عمران کے علاوہ مولانا آزاد سوشیل ویلفیر اسوسیشن کے بانی و صدر سماجی کارکن ریاستی حکومت میں پالیسی و پلاننگ کمیٹی ممبر ڈاکٹر سی آر نصیراحمد وغیرہ شریک رہے۔
