اندرا کینٹین سے غرباء استفادہ حاصل کررہے ہیں:سندریش

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :غریبوں کی بھوک مٹانے کیلئے کانگریس حکومت کے جاری کئے ہوئے اندرا کینٹین کانظام بی جے پی حکومت میں مکمل طور پر بگڑ چکا ہے۔ اتنا خستہ حال ہوچکا ہے کہ پوری طرح بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔یہ الزام ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش نے لگایا ہے ۔ انہوں نے شہر کے پرائیویٹ بس اسٹانڈ کے قریب اندرا کینٹین کا دورہ کیا اور کھانا کھایا بعدازاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سدارامیا جب وزیراعلیٰ تھے،تو انہوں نےریاست کو بھوک سے پاک بنانے کے مقصد سے غریبوں کو بہت کم قیمت پر کھانا اور ناشتہ فراہم کیا تھا۔ اندرا کینٹین کے ذریعے بہت سے غریبوں کو فائدہ پہنچاہے۔لیکن موجودہ بی جے پی حکومت نے اندرا کینٹین سسٹم کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے۔ اس کونظر انداز کیا جارہا ہے۔ غیر معیاری کھانا لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شکایت کی ہےکہ اس کی وجہ سے غریبوں کو معیاری کھانا نہیں مل رہا ہے۔ایک کینٹین میں روزانہ جہاں 500 لوگوں کو دوپہر کا کھانا اور ناشتہ دیا جاتا تھا۔ اب خوراک کی گھٹیہ نوعیت کی وجہ سے 100 سے بھی کم غریب لوگ یہاں آکر کھانا کھارہے ہیں۔انہوں نے انتباہ کیا کہ مقامی اراکین اسمبلی اور ضلعی نگران کار وزیرکو اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کرنی چاہئے۔ورنہ اس کے خلاف مستقبل میںجدوجہد شروع کی جائیگی۔اس موقع پر چندر شیکھر، تبسم، راج شیکھر، عبدالرحمن، سید وغیرہ اہم لوگ موجود تھے۔