کھانےپینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی ،غریب عوام پربھاری بوجھ:کیمانے رتناکر

اسٹیٹ نیوز

چکمگلورو:۔ سابق ریاستی وزیرکیمانے رتناکر،گایتری شانتے گوڈا سابق یم ایل سی ڈاکٹر کےبی اشومنت،ضلعی صدر کانگریس آئی ریکھا سندریش نے یہاں کے پرس کلب میں اپنی مشترکہ خطاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی کی مرکزی حکومت نے اشیاء خوردنی پر جی ایس ٹی ڈالکر غریب عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے۔اس سے پہلے ہی پکوان گیس اور دیگر اشیاء پر مہنگای کا بوجھ پڑ کر غریب پریشان ہیں۔اس سلسلے میں مودی سرکار کی ظلم و زیادتی کے خلاف فرقہ پرستی کی سیاست اور گندی اور ذات پات کی سیاست کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے 22 جولائی کو احتجاج منعقدکیاجارہاہے،جس میں کثیر تعدادمیں کانگریسی کارکنان اور لیڈران شرکت کرینگے، اسی طرح 3 اگست کو سدرامیاکے 75 یوم پیدائش کاجشن شاندار پیمانے پر منایا جا ئیگا۔اور 15اگست کو ہر ضلع میں کانگریسی کارکنان 15 کلو میٹر پدیاترا کر کے عوام کو بیدار کرنے کا عزم کیا گیاہے۔