75ویں جشن آزادی کے موقع پر ہر مسلمان اپنے گھر پر ترنگا لہرائے: ایم ایل سی عبدالجبار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ایم ایل سی کے عبدالجبار نے اردو اخباری نمائندے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو وطن کی محبت گھٹی میں پلائی جاتی ہے ،وطن سے محبت کا ہم سے کوئی ثبوت مانگے یہ کسی کے بس کی بات نہیں جب بھی ملک کو  ضرورت پڑی ہم نے اپنے قربانیاں پیش کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی اور اس مٹی میں ہمارے خون کی خوشبو ہر دور میں محسوس کی جائیگی ۔انگریزوں نے جب ملک کو غلام بنایا عرصہ تک اپنی قربانیاں پیش کرتے ہوئے مسلم قوم نے آزادی تک اپنے ہزاروں فرزندان توحید کو اس مٹی میں دفن کیا ، مگر ملک کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کراکےہی دم لیا،لیکن بد قسمتی سے آج ملک پر اُن کی حکومت ہے جن کا ملک کی آزادی میں دور دور تک کا بھی واسطہ نہیں رہا ،ہمیں چاہیئے کہ فرقہ پرستی کے اس چنگل سے ملک کو پھر ایک مرتبہ آزاد کرانے کی ضرورت ہے ،اس ملک میں جہاں سینکڑوں نظریات وعقائد کےلوگ سینکڑوں سالوں سے باہمی اخوت و بھائی چارگی سے زندگی گزار رہے ہیں ،ہندو مسلمان آپس میں بھائی بھائی کے طور پر اپنے اپنے مذہب پر عمل کرتے ہوئےآرہے ہیں ،لیکن مذہب کے نام پر دلوں میں نفرت پید اکرتے ہوئے ہندو مسلمان کے درمیان درار ڈالنے اور ملک پر قبضہ جمائے رکھنے کی کوشش میں ہیں وہ انگریزوں کے بعد اب اس ملک میں فرقہ پرستی کو ہوا دیکر لوگوں کو آپس میں لڑاکر ملک کی نشانی لال قلعہ پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے خواب دیکھنے لگے ہیں ،ہمیں چاہیئے کہ اس مرتبہ 15اگست 2022کو ہونے والے75ویں مِ آزادی کے موقع پر ملی و تعلیمی اداروں کے علاوہ ہر گھر پر ترنگا لہراتے ہوئے فرقہ پرستوں کے خوابوں کو چکنا چور کرنا ہوگا ،ورنہ فرقہ پرست طاقتوں کو نجی کاری کے ذریعہ پھر سے ملک کو غلام بنانے کی روش سے روکنا ہم سب پر ضروری ہے۔